سعودی حکومت نے جمعرات سے شروع ہونے والے شدید گرمی کے موسم میں مزدوروں پر دن کے اڑھائی گھنٹے تک سخت دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پندرہ جون سے لیکر پندرہ ستمبر تک کارکنوں پر دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے لیکر سہ پہر تین بجے تک کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر بھی اور سرکاری طور پر مکمل لاگو ہوگا۔ وزرار نے کاروباری مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کام کے اوقات میں اس انداز میں ترمیم کریں جو ان کے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
اس کی خلاف ورزی کی اطلاع ون نائن نائن ون ون کے ذریعے دی جاسکتی ہے۔