الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کاشف شورو حیدرآباد کے مئیر اور صغیر قریشی ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے ہیں۔
حیدرآباد کے نو منتخب میئر کاشف شورو نے اپنی کامیابی کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بھی دی ہے۔
ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ۔
اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حضرت محمد ﷺ کی نگاہ کرم سے میں حیدرآباد کا بلامقابلہ میئر منتخب ہوگیا ہوں، میں اس عظیم اعزاز پر اپنی پارٹی کے چیئرمین @BBhuttoZardari ، صدر @AAliZardari اور ادی @FaryalTalpurPk صاحبہ کا شکر گزار ہوں۔انشاء اللہ ہم ضلع حیدرآباد کی… pic.twitter.com/ApQZgVi2FT
— Kashif Shoro (@KashifShoroPPP) June 12, 2023
الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سندھ کے صوبائی وزیر اور پی پی رہنما سعید غنی نے حیدرآباد کے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔