0

سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ سے کن علاقوں کو خطرہ ہوسکتا ہے؟

سمندری طوفان بپر جوائے
بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ کل (جمعرات) کو کسی وقت سندھ میں کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان لینڈ فال کرے گا، تیز ہوائیں، بارش اور اونچی لہریں طوفان کے نزدیک آنے کی اطلاع دے رہی ہیں۔

طوفان بپرجوائے کے باعث کراچی کے کن علاقوں میں سمندری پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے، اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان بپرجوائے: کراچی سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر، لوگوں کا انخلا جاری

انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں طوفان کے باعث سمندر کے قریبی گوٹھوں اور کریکس میں بلند لہروں کے باعث پانی آ سکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے اور دیگر ساحلی علاقوں کو بلند لہروں سے خطرہ نہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مون سون کے موسم میں اکثر ہاکس بے کی سڑک تک پانی آ جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 جون کو سمندری طوفان بپرجوائے کے ٹکرانے کے بعد 17 جون تک اس کے اثرات باقی رہیں گے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ طوفان کے باعث سندھ کی ساحلی پٹی پر تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں