0

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل؛ نیب میں عمران خان کی کابینہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کا آغاز آج سے ہوگا

علی زیدی, شیخ رشید اور فیصل واوڈا
نیب راولپنڈی میں عمران خان کی کابینہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کا آج سے آغاز ہوگا. نیب راولپنڈی نے آج فیصل واوڈا، شیخ رشید اور علی زیدی کو طلب کر رکھا ہے.

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا 12:30 نیب راولپنڈی پیش ہو کر میڈیا سے گفتگو بھی کرینگے.

نیب راولپنڈی نے آج شیخ رشید اور علی زیدی کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔ شیخ رشید کو عمران خان کیس سے متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ پیش نہیں ہونگے۔ انکے وکلاء پیش ہونگے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے وکیل سردار رازق و دیگر پیش ہو کر جواب جمع کروائیں گے۔