بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے نیپرا کو ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی سفارش کردی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین سے 5 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے وصولی کا امکان جبکہ ملک بھر کے صارفین کیلئے بھی بجلی 2 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کیلئے جنوری تا مارچ 5.17 روپے جبکہ اپریل کیلئے 418 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اضافے سے کراچی کے صارفین پر 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، یہ اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت مانگا گیا ہے۔
کے الیکٹرک اور سی پی پی اے کی درخواستوں پر نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31 مئی کو سماعت کرے گا۔