0

اسکولوں کے اوقات کار جاری،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے والدین اور صوبائی حکومت کشمکش کا شکار ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام 15 اگست ہو گا ۔

جمعہ کا روز ہونے کے باعث والدین ابھی سے بچوں کو سکول بھیجنے کےلئے کشمکش کا شکار نظر آنے لگے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

15 اگست کو سکولوں میں کم حاضری متوقع ہے اور اگر موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع نہ کی گئی تو ویک اینڈ کے بعد 18 اگست کو باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر دوبارہ شروع ہو جائیں گی تاہم صوبائی حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے کسی ارادے کا اعلان نہیں کیا کیونکہ فیصلہ موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کے لئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز صبح 11:30 بجے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔
مزید پڑھیں: مون سون کا نیا اسپیل داخل،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کی وارننگ جاری

The post اسکولوں کے اوقات کار جاری،نوٹیفکیشن جاری appeared first on ABN News.