0

گدھوں کے گوشت کے برگر، بڑا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد میں ایک بڑی کارروائی کے دوران فوڈ اتھارٹی نے گدھے کے گوشت کی بھاری مقدار پکڑ لی۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی (IFA) نے ترنول کے علاقے میں چھاپہ مارا جہاں سے 50 سے زائد زندہ گدھے اور تقریباً 1000 کلوگرام (25 من) گوشت برآمد کیا گیا۔

کارروائی کے دوران آئی ایف اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیقی موقع پر موجود تھیں۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر صدیقی کے مطابق ضبط شدہ گوشت کو تلف کرنے کا عمل جاری ہے، جو فوڈ اتھارٹی کے طے شدہ طریقہ کار کا حصہ ہے۔

ڈاکٹر طاہرہ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 25 من گوشت برآمد ہوا، جبکہ ایک غیر ملکی شہری کو موقع سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں کہ یہ گوشت کن علاقوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا اور آیا اسے غیر ملکیوں کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی اس گھناؤنے کاروبار کے پیچھے موجود پورے نیٹ ورک کی چھان بین بھی کر رہی ہے۔ ڈاکٹر صدیقی نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی اسلام آباد میں محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

رواں سال مئی میں پاکستان کسٹمز نے کراچی بندرگاہ پر گدھوں کی کھالوں کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 کروڑ روپے مالیت کا سامان قبضے میں لیا تھا۔

پاکستان دنیا میں گدھوں کی بڑی آبادی رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان اکنامک سروے 2023-24 کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 2019-20 میں 55 لاکھ سے بڑھ کر 2023-24 میں 59 لاکھ ہو گئی ہے۔

چین میں گدھوں کی کھالوں کی مانگ بہت زیادہ ہے، جہاں انہیں ایجیاؤ نامی روایتی دوا بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ گدھے کا گوشت چینی کھانوں، خاص طور پر برگرز میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں‌:محسن نقوی کی ٹویٹ،بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

The post گدھوں کے گوشت کے برگر، بڑا انکشاف سامنے آگیا appeared first on ABN News.