گھوٹکی (اے بی این نیوز) ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش گھر سے ملی، اہل خانہ نے زہر دینے کا الزام لگایا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) انور شیخ کے مطابق سمیرا کی 15 سالہ بیٹی نے بیان دیا ہے کہ کچھ لوگ اس پر زبردستی شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے اور اس کی والدہ کو زہریلی گولیاں دے کر قتل کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی انور شیخ کے مطابق گھوٹکی کے علاقے بگواہ میں گھر سے خاتون کی لاش ملی۔سمیرا راجپوت کی بیٹی نے پولیس کو بیان دیا کہ کچھ لوگ زبردستی شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے، ماں کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔ واضح رہے کہ حمیرا اصغر کے کمرے سے بھی سفید رنگ کا پائوڈڑ ملا جس بارے تحقیق جاری ہے.
اس سے قبل ثنا یوسف کو بھی گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ما دیا گیا تھا.
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کے شواہد نہیں ملے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا، تحقیقات جاری ہیں، قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں، خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے شک کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا احتجاج،شیخ وقاص اکرم نے بڑا اعلان کر دیا
The post ایک اور ٹک ٹاکرکو مار دیاگیا،دو ا موات، کیا مماثلت نکلی؟َبیٹی کا اہم بیان appeared first on ABN News.