جلالپور شریف میں عوام گٹروں ملا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) جلالپور شریف میں عوام گٹروں ملا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں عرصہ دراز سے نالیوں کا پانی حویضوں میں جمع ہو جاتا ہے جب لوگ پانی حاصل کرنے کے لئے موٹریں چلاتے ہیں تو سب سے پہلے حوضیوں میں جمع شدہ گندا پانی ٹینکیوں میں جاتا ہے جس کو لوگ پینے وضو غسل کپڑے دھونے کے لئے استعمال کرتے ہیں لیکن تحصیل پنڈ دادنخان انتظامیہ اور ضلع جہلم انتظامیہ نے کبھی نوٹس تک نہیں لیا،اللہ دتہ المعروف اے ڈی صاحب نے کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اہلیان جلالپو رشریف عرصہ دراز سے گندز پانی پی رہے ہیں جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔