0

ایران نے اسرائیلی ڈرون مارگرایا،ویڈیو جاری

تہران (اے بی این نیوز)ایران نے خرم آباد کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے خرم آباد کے علاقے میں اسرائیل کا ڈرون مار گرایا، تباہ ہونیولاے ڈرون کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر تہران اور مغربی ایران میں فضائی حملے شروع کردیئے، صہیونی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ امریکا نے اسرائیل کی حمایت میں گزشتہ روز بی 2 بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین ایٹمی تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر بمباری کی تھی، ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ حملے بے سود،ایران اب بھی جوہری ہتھیار بناسکتا ہے،عالمی تجزیہ کار

The post ایران نے اسرائیلی ڈرون مارگرایا،ویڈیو جاری appeared first on ABN News.