ثنا(اے بی این نیوز)یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔انصار اللّٰہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الفرح نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دشمنی ہی چاہتے ہیں تاکہ جنگ کا جلد خاتمہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیب کو تباہ کرنا جنگ کا خاتمہ نہیں، بلکہ یہ ایک آغاز ہے۔ اب مار کے بھاگ جانے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل حوثیوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے میں اسرائیل کا ساتھ دیا تو وہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں پر حملہ کرینگے۔
مزید پڑھیں: ایران نے ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی تصدیق کردی،جوابی کارروائی کا اعلان
The post ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے جنگ کا آغاز ہوگیا،حوثی گروپ appeared first on ABN News.