اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق چھ ڈویژن بینچز اور گیارہ سنگل بینچز کام کریں گے۔
قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے یہ روسٹر جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق جسٹس بابر ستار چھٹیوں کے بعد عدالت میں واپس آ گئے ہیں، تاہم سینئر پیونی جج جسٹس محسن اختر کیانی اگلے ہفتے کسی ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا۔ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا۔ تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہیں، جو صرف 23 سے 25 جون تک دستیاب ہوگا۔
چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہوں گے، جبکہ پانچواں ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہوگا۔ خصوصی ڈویژن بینچ میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہیں۔
The post اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری appeared first on ABN News.