0

نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں،عمران خان کو ریلیف کی تمام حدیں عبور ہوگئیں، خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کیلئے سوفٹ سٹیٹ کا لفظ استعمال ہوتا ہے،ہارڈ سٹیٹ بنانے کا مقصد مضبوط ریاست کے طور پر اپنا امیج بنانا ہے۔
آپریشن بدر کا علم نہیں،قومی سلامتی کمیٹی میں ایسے کسی آپریشن کی بات نہیں ہوئی۔
علی امین گنڈا پور قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں اچھی گفتگو کررہے تھے۔ تحریک انصاف کی تمام شرائط بانی پی ٹی آئی سے متعلق ہوتی ہیں۔ پی ٹی آئی کی شرائط ہوتی ہیں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دیں،رہا کریں۔
بانی پی ٹی آئی کو ریلیف کی تمام حدیں عبور ہوگئیں۔ پی ٹی آئی قیادت کہتی ہے قومی سلامتی اجلاس میں نہ جانا غلط فیصلہ تھا۔ قومی سلامتی کے معاملات پر مشروط باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔ عمر ایوب جیسے بات کرتے ہیں وہ اپنے ماضی کو نیوٹرلائز کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کی قومی سلامتی اجلاس دوبارہ بلانے کی تجویز اچھی ہے۔ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں،پاکستان زیادہ تر وقت افغانستان کے ساتھ رہا۔ 60لاکھ افغان ہماری سرزمین پر رہ رہے ہیں۔
افغانستان کی سرزمین پر ہمارے خلاف سازشیں نہیں ہونی چاہئیں۔
افغانستان سے لوگ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے نہیں آنے چاہئیں۔ ہمارے امریکا کے ساتھ تعلقات متوازن سمت میں جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل میں ملاقات روکنے کا مقصدعمران خان کے پیغام کو روکنا ہے،فیصل چودھری

The post نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں،عمران خان کو ریلیف کی تمام حدیں عبور ہوگئیں، خواجہ آصف appeared first on ABN News.