0

تھائی ایئرلائن کے جہاز میں خرابی، پاکستانی مسافر رل گئے، روز سے بنکاک میں پھنسے ہوئے ہیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) تھائی ایئرلائن کے جہاز میں خرابی سے پاکستانی مسافر رل گئے۔ سڈنی سے پاکستان آنیوالے مسافر2 روز سے بنکاک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ 6 گھنٹے تک ایئرپورٹ پرمتبادل فلائٹ کے انتظار میں پاکستانی مسافروں کو انتظار کروایا گیا۔
متبادل فلائٹ کا بندوبست نہ ہونے پر تھائی ایئر نے شیڈول پرواز منسوخ کی۔ مسافروں کے شور شرابے پر ایئرلائن انتظامیہ نے 2 گھنٹے کی مسافت پر ہوٹل کی سہولت دی۔ ہوٹل میں سہولیات کے فقدان کے باعث مسافر بے یارومددگار و اذیت میں مبتلا۔
ایئرلائن حکام کی نااہلی کے باعث کئی مسافروں کی کنیکٹنگ فلائٹ بھی چھوٹ گئیں۔ بنکاک میں پھنسے پاکستانی مسافروں نے پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کردی۔

مزید پڑھیں :وزارت توانائی کا انقلابی اقدام، ای وی گاڑیوں اور بائیکس سے متعلق نئی پالیسی لانچ ، چارجنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی

The post تھائی ایئرلائن کے جہاز میں خرابی، پاکستانی مسافر رل گئے، روز سے بنکاک میں پھنسے ہوئے ہیں appeared first on ABN News.