فیصل آباد ( اے بی این نیوز )رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی اور برابر کے شہری ہیں۔ہرمعاشرے میں کچھ انتہاپسند لوگ ہوتے ہیں۔ انتہاپسند لوگ منفی پروپیگنڈہ پھیلاتے ہیں۔
پاکستان کا قانون اور آئین ملک کے شہریوں میں کوئی فرق روا نہیں رکھتا۔
ملک کا آئین وقانون یکساں حقوق دیتا ہے۔ انتہاپسند لوگ اپنی منفی سوچ کو آگے بڑھاتے ہیں۔ وہ اقلیتی برادری میں مائنارٹی کارڈزتقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہم نے معاشرے میں امن،رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
مینارٹی کا رڈ کا اجرا پنجاب حکومت کااہم اقدام ہے۔ مینارٹی کارڈ سے اقلیتی برادری کو سہولت میسر آئے گی۔ مینارٹی کارڈ میرٹ پر جاری کئے گئے ہیں۔ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مثالی اقدامات کررہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی بلاتفریق خدمت کی۔ میڈیا ریاست کا چوتھا اہم ستون ہے۔
میڈیا کا عوام کو آگاہی کی فراہمی اور شعوربیدار کرنے میں اہم کردار ہے۔
مزید پڑھیں :وفاق ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر نہ کرے ،مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف
The post حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے،رانا ثنااللہ appeared first on ABN News.