0

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہونگے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہونگے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی صدارت اور سیکرٹری کیلئے ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔
سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کل کچہری ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی۔
پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 8بجے سے شام ساڑھے 4بجے تک جاری رہے گا ۔ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران 2685 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں :پتن کے اسلام آباد کے دفتر کو سیل کر دیاگیا، اسے جون 2019 میں تحلیل کردیا گیا تھا

The post اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہونگے appeared first on ABN News.