اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ٹکراؤکی پالیسی کا غصہ ہم پر اور بانی پی ٹی آئی پر نکلتا ہے۔ جو بھی احتجاج ہوپاکستان کے اندر ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات کا خاطرخواہ فائدہ نہیں ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اپنے مقاصد کیلئے سیاست کی ہے۔ پنجاب کی قیادت کو بانی کی توقعات کے مطابق نکلنا پڑے گا۔ لڑائی دلیل سے لڑی جاتی ہے،پنجاب کی قیادت کو انقلابی بننا ہوگا۔
مولانا کا ہمارے ساتھ احتجاج میں آنا شیخ چلی کے خواب ہیں۔
گلگت بلتستان میں سلمان اکرم راجہ کو انتخابی مہم چلانی چاہیے۔ سلمان اکرم اڈیالہ کے باہر کیمپ لگانے میں ناکام ہوں تو مجھے دعوت دیں۔ مولانا 26ویں آئینی ترمیم میں عین وقت پر دغا دے گئے۔
عید سے پہلے پی ٹی آئی کا ہاؤس ان آرڈر کرنا ہوگا۔ اگر ایسا نہ ہواتو کوئی احتجاجی تحریک نہیں چل سکے گی۔
مزید پڑھیں :پتن کے اسلام آباد کے دفتر کو سیل کر دیاگیا، اسے جون 2019 میں تحلیل کردیا گیا تھا
The post مولانا کا ہمارے ساتھ احتجاج میں آنا شیخ چلی کے خواب ہیں،شیر افضل مروت appeared first on ABN News.