جہلم میں آج مزید 2ا فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ روز مزید 2 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ضلع بھر میں گزشتہ روز مثبت کیسیز کی شرح %0.63 رہی۔اس وقت ضلع بھر میں 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے.محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 103352 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2374 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اب تک کل 2299 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 41788 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 893 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.27 رہی۔ ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2864 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 221,780 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔