0

روسی صدر کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش

ترکیہ اور امریکی سفارتخانے کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ روسی صدر نے پاکستانی قیادت، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

ولادیمیر پیوٹن نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ روس کی حکومت دہشت گردی کے اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی امید رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ترکیہ اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے اس خودکش دھماکے کی مذمت کی تھی، اور پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا۔

The post روسی صدر کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش appeared first on ABN News.