ریاض ( اے بی این نیوز ) سعودی عرب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بدھ کے زوز پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عسکری حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں مختلف حوالوں سے باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر مملکت ڈاکٹر موسی بن محمد العیبان ، انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان کے علاوہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی جبکہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق و ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل محمد عاصم و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، دونوں فریقوں نے سیکورٹی اور سٹریٹجک معاملات میں مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر دفاع خالد بن سلمان نے بتایا کہ پاکستان کےآرمی چیف، جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران برادرانہ ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور اسٹریٹجک دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے مفاد کے مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں :عوام9 نومبر کوصوابی موٹروے انٹر چینج پہنچے،عمران خان کی رہائی تک کسی صورت واپسی نہیں ہوگی، علی امین
The post آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات appeared first on ABN News.