0

بنوں، پولیس اسٹیشن اور چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار زخمی،ملزمان فرار

بنوں(نیوز ڈیسک )بنوں میں رات گئے مسلح حملہ آوروں نے احمد زئی تھانے اور مزونہ پولیس چوکی پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق پہلے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا اور دوسرے حملے میں پولیس چوکی پر نصب تھرمل کیمرہ کو نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احمد زئی تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی گئیں تاہم وہ رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ بنوں مزنگہ پولیس چوکی پر پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چوکی پر نصب تھرمل کیمرے کو نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزپیر4 نومبر 2024،سونے کی قیمت

The post بنوں، پولیس اسٹیشن اور چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار زخمی،ملزمان فرار appeared first on ABN News.