چئیرپرسن اپنا گھر ڈاکٹرآسیہ ممتازکے اعزازمیں‌ جہلم فورم میڈلینڈزکی جانب سے عشائیہ کا اہتمام

برمنگھم(عمران بشیر)لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کے بعد جہلم فورم میڈلینڈز نے برطانیہ کے دورہ پر آئیں چئیرپرسن اپنا گھر جہلم ڈاکٹرآسیہ ممتازکے اعزازمیں‌مختصر نشست کا اہتمام کیا جس میں‌برمنگھم فورم میڈلینڈزکے ایگزیکٹوممبران نے شرکت کی .شرکاء محفل نے ڈاکٹرآسیہ ممتازکی عظیم انسانی خدمات پر ان کو سراہااورجہلم فورم میڈلینڈزکی جانب سے تعاون کا یقین دلایا.تفصیلات کے مطابق
جہلم فورم میڈلینڈزکی جانب سے منعقدہ نشست سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرپرسن ڈاکٹرآسیہ ممتازکا کہنا تھا اپنا گھر جہلم بحیثیت ادارہ وہ خدمت سرانجام دے رہا ہے جو اولادکو اپنے والدین کے لیے کرنی چاہیے.پاکستان میں‌بزرگ افرادکی بڑی تعدادبے گھر ہو رہی ہے جن کو سنبھالنے کا کوئی حکومتی ادارہ ذمہ داری سے کردارادانہیں‌کررہا.محنت مشقت سے جو پیسہ کمایا اس کو اپنی زندگی کے مقصدکے لیے وقف کیا. خدمت کا یہ سلسلہ 2001 ء سے شروع کیا تھا دوکمروں سے شروع ہونے والا یہ سفر اب ایک ادارہ کی شکل اختیار کرچکا ہے جس میں‌کئی سو افرادکی خدمت کی جارہی ہے. زندگی بہہت تلخ ہو گئی ہے عمررسیدہ افرادکا سہارا بننے کی ضرورت ہے.شہزادمرزا پہلا شخص تھا جس نے کہا گبھرانہ نہیں اس نے ساتھ آج تک اس سفرمیں مڑکرنہیں دیکھا. سرپرست اعلیٰ جہلم فورم میڈلینڈزمرزامحمد شریف نے کہا ڈاکٹرآسیہ ممتاز عظیم خدمت گارہیں‌ایسی خواتین ہمارے معاشرے کا مثبت چہرہ ہیں‌ان کی خدمات کو رشک کی نگاہ سے دیکھا رہاہوں.جہلم فورم میڈلینڈزہر قدم پر ان کے ساتھ ہو گئی .،صدرنعمان سعید نے اپنی گفتگومیں‌اپنا گھر جہلم سے مکمل تعاون کا یقن دلایا اوران کی عظیم خدمات کو سراہا.انہوں نے مزید کہا اپنا گھر جہلم کا دورہ کرنے پر مجھے احساس ہواخدمت کا اصل نام ڈاکٹرآسیہ ممتاز ہے .اپنے سے بڑی عمرکے افرادکو بچوں‌کی طرح‌سنبھالتا دیکھ کر جذبات پر قابو نا رکھاسکا.اس موقعہ پر جہلم فورم میڈلینڈزکے جنرل سیکرٹری شکیل ڈار،خدادادمرزا،شہلا گل اورچیف ایڈیٹرجہلم نیوزعمران بشیر بھی موجود تھے.