0

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے ریاض سے دوحہ، قطر روانہ

ریاض ( اے بی این نیوز    )وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے ریاض سے دوحہ، قطر روانہ ہو گئے۔

ریاض کے نائب گورنر شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستان و سعودی عرب کے اعلی سفارتی افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے ریاض میں آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا. وزیرِاعظم نے فورم میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی استعداد اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات اور کاروبار و سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔

وزیرِاعظم کی اعلی سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد سعودی عرب عزت مآب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بھی دو طرفہ ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو کی.

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے.

مزید پڑھیں :ایف بی آر میں تقرروتبادلے، سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ سمیت 21 افسران تبدیل

The post وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے ریاض سے دوحہ، قطر روانہ appeared first on ABN News.