پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم و زیادتی ہے

دینہ(ادریس چودھری)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ‘ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم و زیادتی ہے مہنگائی پہلے ہی اس قدر عروج پر ہے کہ غریب عوام پس کر رہ گئے ہیں اوپر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کسی بڑے صدمے سے کم نہیں، حکومت ریلیف دینے کی بجائے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار دینہ کے شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غریب آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ مہنگائی کے باعث اشیاء ضروریہ اتنی مہنگی ہو چکی ہیں جو کہ غریب آدمی کی دسترس سے باہر ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے شہریوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے پہلے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور اب پٹرول بم کا تحفہ دے کر شہریوں کا سکون غارت کر دیا گیا ہے۔شہریوں نے کہا کہ5 2.روپے اضافے سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہری شدید متاثر ہوئے ہیں، شہریوں نے کہا کہ چیف جسٹس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں تاکہ مہنگائی کا طوفان تھم سکے اور غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔