سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں پنڈ دادنخان شالیمار چوک میں پر امن احتجاجی مظاہرہ

پنڈ دادنخان (ملک ظہیر اعوان)پاکستان عوامی تحریک تحصیل پنڈ دادنخان کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ان کی ساتویں برسی کے موقع پر پنڈ دادنخان شالیمار چوک میں ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک،منہاج القران،منہاج القران یوتھ لیگ،ایم ایس ایم کے کارکنوں اور ویمن لیگ کی عہدیداروں اور کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرہ کی قیادت صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم الحاج چوہدری عبدالغفور،صدر پاکستان عوامی تحریک پنڈ دادنخان پیر ابرار شاہ،امیر تحریک منہاج القران حاجی محمد اصغر چوہدری،ملک مسعود احمد،سید ریاض حسین شاہ،ذوالفقا علی چشتی،حضرت علامہ قاری نوید الحسن چشتی،مولانا غلام عباس انقلابی،چوہدری بشیر گوندل،مشتاق منہاس،حاجی سرور لِلہ،رمضان مصطفوی و دیگر نے کی اس موقع پر مقررین نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ17جون 2014وہ سیاہ ترین دن ہے جس نے ریاستی دہشت گردی کی مثال قائم کر دی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے انصاف مانگنا صرف ہمارا مسئلہ نہیں بلکہ ملک پاکستان کے تمام مظلوموں کا مسئلہ ہے وزیر اعظم عمران خان اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے سے قبل شہداء سے اظہار ہمدردی کرتے تھے انصاف کیتقاضے پورے کرنے کے وعدے کرتے تھے لیکن ان کی حکومت میں ہمیں انصاف نہیں مل رہا وفاقی وزیر فواد چوہدری کے حق میں ہم نے اپنا امید وات اس لئے دستبردار کر ایا کہ یہ ہماری آواز بنے گا لیکن فواد چوہدری بھی اقتدار حاصل کرنے کے بعد خاموش ہو گیا ہے ہمیں قصاص چائیے زندگی کی ضمانت قصاص میں ہے ہم وزیر اعظم عمران خان کو وعدہ یاد لانا چاہتے ہیں آج مسلم لیگ ن ذلت و رسوائی کے گڑھے میں گر چکی ہے اگر آپ نے بھی انصاف نہ دلوایا تو تھمارا حشر بھی ان جیسا ہی ہو گا ہمیں کہیں سے انصاف نہیں مل رہا ریاست مدینہ کا دعوی کرنے والو۔۔ان شہید خواتین سے انصاف کے تقاضے پورے کرو جن کے منہ میں سیدھی گولیاں ما ی گئیں ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کر ئے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر فوری سماعت مکمل کی جائے ہم سات سالوں سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کے لئے انصاف کی جدوجہد کر رہے ہیں اس موقع پر ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کو ملازمتوں پر بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری طاہر آصف شہی کو غریبوں کی آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا جہنوں نے اپنی جان تو قربان کر دی لیکن غریبوں کے حقوق دلوانے کی جنگ میں پیچھے نہ ہٹے تقریب کے اختتام پر حضرت علامہ قاری محمد نوید الحسن چشتی نے خصوصی دعا کرائی۔