حاجی مرزا محمد اسلم مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کی محفل جہلم ان کے آبائی گاؤں میرے میں منعقد ہ

پنڈدادنخان (ملک ظہیراعوان) یونین کونسل احمد آباد کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی مرزا محمد اسلم مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کی محفل جہلم ان کے آبائی گاؤں میرے میں منعقد ہوئی جسمیں مسلم لیگ ن کے رہنما کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی،صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل پنڈ دادنخان سید طیب حسین شیرازی ایڈووکیٹ،ملک امیر مختار ملیار،ملک مسعود احمد ٹوبھہ،ملک ظہیر اعوان ٹوبھہ،مولانا غلام شبیر،ملک دلاور،ماسٹر محمد ریاض،اکرم جنجوعہ مرزا خوشی محمد ثانی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی مرزا حاجی محمد اسلم مرحوم و مغفور سابق امید وار برائے ناظم یونین کونسل احمد آباد،حافظ مرزا زاہد اور حافظ مرزا خالد کے والد گرامی تھے۔