وزیر اعظم پاکستان عمران خان جمعہ کو سوہاوہ کا دورہ کریں گے ، تیاریاں مکمل ، قادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

جہلم(راجہ عبدالوحید)وزیر اعظم عمران خان کل جہلم کی تحصیل سوہاوہ کا دورہ کریں گے وزیر اعظم کے دورہ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے اور اس کے علاوہ سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیۓ گے ہیں

دوسری طرف وزیر اعظم کے دورہ سوہاوہ کے موقعہ پر سوہاوہ میں تاجر برادری جمعہ کو انتظامیہ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے تحصیل انتظامیہ نے تیس سال پرانے دکانداروں کے کھوکھوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کر رکھا ہے تاجر برادری وزیر اعظم کے دورہ کے دوران احتجاج کرے گی وزیر اعظم عمران خان القادر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔