0

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری
ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

یہ میچ بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں اس ورلڈ کپ میں آٹھ آٹھ میچز کھیل چکی ہیں اور یہ دونوں ٹیموں کا پہلے مرحلے کا آخری میچ بھی ہے۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے 4 اور سری لنکا نے 2 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ چوتھے اور سری لنکا نویں نمبر پر ہے۔