0

ورلڈکپ: نیدرلینڈز کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے 40ویں میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے اگلے 2 میچز میں کامیابی سمیٹ کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔

جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، ہیری بروک اور گس اٹکنسن کی جگہ لیام لیونگسٹن اور مارک ووڈ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے، کوشش کریں گے اگلے آئی سی سی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کریں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، باس ڈی لیڈز، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن