0

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

آسٹریلیا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری
آئی سی سی ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں افغانستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اب تک ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں سات سات میچز کھیل چکی ہیں، آسٹریلیا نے 5 اور افغانستان نے اپنے 4 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔