0

ورلڈکپ: بنگلا دیش کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

 بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں بنگلادیش کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ہم توقعات پر پورا نہیں اترے، ٹیم میں 1 تبدیلی کی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سری لنکا ساتویں جب کہ بنگلادیش نویں نمبر پر ہے اور دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نکل چکی ہیں۔

دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے سری لنکا نے دو جب کہ بنگلادیش نے ایک میچ میں فتح حاصل کی۔