0

ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جارہا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جارہا ہے۔

ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں سات سات میچز کھیل چکی ہیں، بھارت ناقابل شکست ہے جبکہ جنوبی افریقا نے اپنے 6 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔