0

سندھ کے 16 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

سندھ کے 16 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری
سندھ کے سولہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، کراچی کے پانچ اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

سندھ کے سولہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، ووٹنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، چیئرمین دس، وائس چئیرمین چودہ، ممبر ضلع کونسل کی آٹھ اور کونسلرزکی 44 خالی نشستوں پر مقابلہ جاری ہے۔

کراچی میں چیئرمین، وائس چیئرمین، جنرل ممبر کی 9 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی سمیت 54 امیدوار میدان میں ہیں، کراچی میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار686 ہے، مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن یو سی 7 سے بلامقابلہ چیئرمین کامیاب ہو گئے۔

کراچی کے 5 اضلاع ملیر، کیماڑی، شرقی، جنوبی اور وسطی میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 42 کو انتہائی حساس جبکہ 79 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضلع جنوبی یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں چیئرمین کی نشست کیلئے بنائے گئے 17 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ باقی کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

جیکب آباد کی وارڈ 22 میں ہونیوالا انتخاب سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ نے روک دیا، چیئرمین چھ ،وائس چیئرمین بارہ اور چھ ضلع کونسل ممبرز بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں، میئرکراچی مرتضٰی وہاب صدر ٹاؤن کی یوسی تیرہ اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاؤن کی یوسی سات سے حصہ لے رہے ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں