0

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ
ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل اسپاٹ کی دوڑ کے اہم مقابے میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے نیوزی لینڈ کو کم از کم 84 رنز سے شکست دینی ہوگی یا پھر کویز کی جانب سے دیے گئے ہدف کو 30 سے 35 اوورز اندر حاصل کرنا ہوگا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں اسامہ میر کی جگہ حسن علی کوٹیم میں شامل کیا گیا، ہم نے گزشتہ میچز میں اچھی بولنگ کی تھی۔

اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیئمسن نے کہا کہ جیسا سوچا تھا پچ اس سے مختلف لگ رہی ہے، البتہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

قومی اسکواڈ

بابراعظم کی قیادت میں وکٹ کیپر بیٹر محنمد رضوان، فخر زمان، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، محمد وسیم جونئیر، شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف کیویز کے خلاف اہم میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون

ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیئمسن کی واپسی ہوگئی ہے، جب کہ ان کے علاوہ وکٹ کیپر ٹام لیتھم، ڈیون کانوے، رچن روندرا، ڈیرل مچل، گلین فلفس، مارک چپمن، مچل سینٹنر، اش سودھی، ٹم ساؤتی اور ٹرینٹ بولٹ نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

بنگلورو میں کھیلے جانے والے اس اہم ترین میچ میں بارش کا بھی امکان ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے دوپہر دو بجے کے بعد بنگلورو میں بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 بار آمنے سامنے آئی ہیں، جہاں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے۔

سال 2011 میں نیوزی لینڈ نے آخری بار پاکستان ورلڈکپ مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ پاکستان نے 2019 میں کیویز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔

واضح رہے کہ پوائنٹس تیبل پر پاکستان 7 میچز میں 3 جیت کے ساتھ 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ 7 میچز میں 4 فتوحات کے ہمراہ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قابض ہے۔

 ون ڈے ورلڈکپ مقابلوں میں 1983 سے دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آرہی ہیں جہاں نے پاکستان نے 9 جبکہ نیوزی لینڈ نے محض 2 میچز جیت رکھے ہیں۔