0

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا
آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کپتان ٹام لیتھم نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بواما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں جس کے پیش نظر کین ولیمسن کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

جنوبی افریقا کا اسکواڈ

کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ