0

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری

اسٹاک ایکسچینج
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ہے، 100 انڈیکس 51 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔

مئی2017 کے بعد پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس دوبارہ 51 ہزار تک پہنچا ہے۔ یاد رہےکہ 25 مئی 2017 کو 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 53 ہزار 127پر پہنچ گیا تھا۔

آج پونے گیارہ بجے کے وقت اسٹاک ایکسچینج میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 51 ہزار 392 کی سطح پر پہنچ گیا۔