0

حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینکوں پر میزائل حملے کی ویڈیو جاری کردی

حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینکوں پر میزائل حملے کی ویڈیو جاری کردی
لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر شدید حملے شروع کردیے۔

غزہ میں فلسطینیوں کے لیے ہر گزرتا لمحہ مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے، معصوم اور نہتے فلسطینی شہریوں کے پاس اسرائیلی حملوں سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں بچی۔

7 اکتوبر سے اسرائيل کی غزہ پر جارحیت جاری ہے، مسلسل بمباری میں 2 ہزار 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہیدوں میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

ادھر لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ نے سرحد پر اسرائیلی ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت ٹینک میں موجود فوجیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں فوجی گاڑیاں بھی چن چن کر نشانہ بنائی گئیں۔

حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ٹینک کو تباہ اور دو فوجیوں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے سرحدی علاقوں پر اسرائیل کے لگائے گئے نگرانی کے کیمروں کو بھی خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔