لاہور ( اے بی این نیوز )بھارتی پنجاب سے ہوا ئیں پھر تبدیل ۔ سموگ بے قابو۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دنیا بھر میں سرفہرست۔ باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 499 پر جا پہنچی۔
ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق کی طرف ہونے کے باعث آج سے 24 نومبر تک شہر لاہور میں سموگ کی شرح میں اضافہ ہو گا۔ لاہور میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ حکومت نے آج سے پنجاب بھر کی تمام تفریح گاہیں کھول دیں۔
پارکس، چڑیا گھر، پلے گراؤنڈز، آؤٹ ڈور سپورٹس کی بھی اجازت ۔ تمام تفریحی مقامات رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ ہر قسم کے فیسٹیول۔ نمائش کی بھی اجازت دے دی گئی۔۔ طبی ماہرین کا شہریوں کو ماسک لگانے اور گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے کا مشورہ ہے۔
The post بھارتی پنجاب سے ہوا ئیں پھر تبدیل ،سموگ بے قابو،شہریوں کو بلاضرورت باہر نہ نکلنے کا مشورہ appeared first on ABN News.