وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل 15 روپے سستا کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں بھاری کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283.38 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل 303.18 روپے پر آگیا ہے۔
اوگرانوٹیفکیشن کے مطابق نگراں حکومت نے ڈیزل پرلیوی میں 5 روپے فی لیٹرکا اضافہ کرتے ہوئے لیوی کی شرح 55 روپے فی لیٹرکردی ہے، جبکہ پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹرمقررکی گئی ہے۔
مٹی کا تیل بائیس روپے جبکہ لائٹ ڈیزل انیس روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر کی رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔
اس سے قبل یکم اکتوبر کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 8 روپے کمی سے پیٹرول 323 روپے38 پیسے فی لیٹرہو گیا تھا۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹرکمی کی گئی تھی۔