0

روپے کے مقابلے میں ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
امریکی ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر 1.21 روپے سستا ہوکر 280 روپے سے نیچے آگیا۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام جاری ہے اور امریکی ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک مارکیٹ ڈالر مزید ایک روپے اکیس پیسے سستا ہوکر279 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے اور بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کیلئے ڈالر 279 روپے 70 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 279 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب یورو 1 روپے اضافے سے 297 روپے پر آگیا، برطانوی پاؤنڈ بھی 346 روپے پر برقرار ہے جبکہ اماراتی درہم 20 پیسے کمی سے 76 روپے کا ہوگیا اور سعودی ریال 74 روپے 20 پیسے پر مستحکم رہا

خیال رہے انٹر بینک مارکیٹ میں پانچ ستمبر سے ابتک ستائیس روپے سے زائد جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اننچاس روپے سستا ہو چکا ہے۔