0

مشرق وسطیٰ کشیدگی، بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث بین الاقوامی منڈی میں آج بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث بین الاقوامی منڈی میں آج بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 25 سینٹس اضافے سے 87 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کے سودے 15 سینٹس اضافے سے 86 ڈالر 12 سینٹس فی بیرل کئے گئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے یہودی بستیوں اور اسرائیل میں راکٹوں اور زمینی دستوں کے ذریعے ایک بڑا حملہ کیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈیا گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں تقریبا 11 فیصد کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد لندن برینٹ خام تیل 84 ڈالر سات سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل 82 ڈالراکتیس سینٹ پر آگیا تھا۔