0

ریٹائرمنٹ پر کوئی افسوس نہیں: محمد عامر

محمد عامر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا کہ مجھے ریٹائرمنٹ پر کوئی افسوس نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم اور سرفراز احمد کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا، بھارت میں عماد وسیم اچھا آپشن ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کا کہ شاداب کو عماد کے ساتھ نہیں ملایاجاسکتا، دوسری جانب محمد حارث اس وقت کھیلےگا جب رضوان نہیں کھیلےگا۔

اس موقع پر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو چاہیے وہ کپتانی میں غلطی نہ کریں، پاکستانی اسکواڈ سےمتعلق کچھ مطمئن ہوں لیکن پھر بھی یہی کہوں گا کہ کئی ایسےکھلاڑی ہیں جنہیں ٹیم میں ہوناچاہیےتھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں چھوٹی باؤنڈریز ہیں زیادہ رنز ہوں گے،کوئی میچ ایسا بھی ہوگا جس میں400 رنزبھی ہوسکتے ہیں۔