0

آئی سی سی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل کا اعلان، 2 پاکستانی بھی شامل

آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کمینٹیٹرز کے پینل میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے ایون مورگن ،شین واٹسن، لیزا سٹھالکر، ایرون فنچ اور میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔

میگا ایونٹ کے دوران ناصر حسین، این اسمتھ، این بشپ، شان پولاک، مائیکل ایتھر ٹن اور انجم چوپڑا بھی کمنٹری کریں گے۔

پاکستان کے رمیز راجا اور وقار یونس، بھارت کے روی شاستری ، سنیل گواسکر ، ہرشا بھوگلے، سنجے منجریکر اور دنیش کارتھک بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

کمنٹری پینل میں سائمن ڈول، مپومیلیلو مبانگوا، ڈرک نینیز، سیموئیل بدری، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ: شین واٹسن نے ایونٹ کیلئے فیورٹ چار ٹیموں کے نام بتا دیے

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے دوران ہرشا بھوگلے، کیس نائیڈو، مارک نکولز، نٹالی گرمانوس، مارک ہوورڈ اور این وارڈ کمینٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سنیل گواسکر نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں پیشگوئی کر دی

واضح رہے آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔