0

ورلڈکپ 2023: قومی کرکٹ ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی

قومی کرکٹ ٹیم
ورلڈکپ مقابلوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج رات بھارت کے لیے اڑان بھرے گی۔ پی سی بی کی آئی سی سی کو شکایت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو گزشتہ روز بھارتی ویزے جاری کیے گئے تھے۔

قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں 29 ستمبر کو کھیلے گی۔ پی سی بی کی آئی سی سی کو شکایت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو گزشتہ روز بھارتی ویزے جاری کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 33 پلیئرز و آفیشل کے ویزے حاصل کیے ہیں۔