0

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے سستا ہوکر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور روپیہ تگڑا ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے سستا ہوکر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے اضافے سے ڈالر 297 روپےکا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں انٹر بینک میں ایک ڈالر 308 جب کہ اوپن مارکیٹ میں 330 روپے کا ہوگیا تھا لیکن اب ریکوری ہو رہی ہے اور ڈالر کا ریٹ نیچے آرہا ہے۔