0

اگست کے مقابلے میں ستمبر کا بجلی کا بل کم آئے گا: نگران وزیر توانائی

نگران وزیر توانائی محمد علی
نگران وزیر توانائی محمد علی نے بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق فیصلہ پیر تک ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کا بجلی کا بل کم آئے گا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں ہوگا تو جو لوگ بل دے رہے ہیں ان پر بوجھ بڑھے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا بجلی بلوں میں ریلیف دینے کی تجاویز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھیجی ہوئی ہیں، امید ہے کہ اس معاملے پر پیر تک فیصلہ ہو جائے گا۔

وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی کیونکہ گیس شعبے میں 350 ارب روپے کے نقصانات پورے کرنے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کا بجلی کا بل کم آئے گا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں ہوگا تو جو لوگ بل دے رہے ہیں ان پر بوجھ بڑھے گا۔

دوسری جانب نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، کسی چیز کا بحران نہیں ہے، مہنگائی کی بڑی وجہ سپلائی چین کا متاثر ہونا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بجلی و گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے وصولیاں بھی کی جا رہی ہیں۔