0

جی 20 اجلاس میں امریکی وفود سے ملاقات کی کوشش نہیں کی: روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ جی 20 اجلاس میں امریکی یا مغربی وفود سے ملاقات کی کوشش نہیں کی۔

نئی دلی میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ اناج معاہدے پر ہماری شرائط پوری ہوتے ہی روس معاہدے میں واپس آجائے گا۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ سب مل کر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے مشترکہ مفادات میں توازن ہونا چاہیے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جی 20 اجلاس میں امریکی یا مغربی وفود سے ملاقات کی کوشش نہیں کی، امریکا کے ساتھ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر معاہدے قائم رہنے تک کار بند رہیں گے۔