نگراں حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پیسے بڑھادیے۔
بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 46 پیسے مہنگی کردی گئی۔
اس حوالے سے نیپرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، صارفین سے اضافہ ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔