0

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

آج ملک میں سونا 6300 روپے سستا ہوا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت میں آج بہت بڑی کمی ہوگئی جس کے ساتھ ہی 10 گرام سونا واپس 2 لاکھ سے نیچے آگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونا 6300 روپے سستا ہوا ہے۔

اس بہت بڑی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5402 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 9 ڈالر کی کمی کے بعد 1931 ڈالر فی اونس ہے۔