پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ملتان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف سنچری سکور کی جس کے بعد ان کی مجموی سنچریوں کی تعداد 19 ہو گئی۔
نیپال کے خلاف سنچری سکور کرنے کے بعد بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 19 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہاشم آملہ نے ون ڈے کرکٹ میں 104 اننگز میں 19 سنچریاں بنائی تھیں۔
علاوہ ازیں بابراعظم پاکستان کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے بیٹر بھی بن گئے ہیں ، قومی ٹیم کے سابق بیٹر سعید انور نے ون ڈے کرکٹ میں 20 سنچریاں اسکور کی تھیں۔